QR CodeQR Code

وقت آ گیا ہے کہ لیٹروں اور غاصبوں کا محاسبہ کیا جائے، زبیر فاروق خان

23 Apr 2012 18:24

اسلام ٹائمز:عوامی رابطہ مہم کے دوران اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع اسلام آبادکے نائب امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی محض سیاسی،مذہبی یا اصلاحی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی جماعت ہے ۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے نائب امیر اور حلقہ این اے اُنچاس سے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ قوم موجودہ مسائل کے گرداب سے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے نکل سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ لیٹروں اور غاصبوں کا محاسبہ کیا جائے جس کا بہترین طریقہ آئندہ الیکشن ہیں۔ انھوں نے کہا قوم کو غلامی کی اس دلدل سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر دستک دیں گے اور لوگوں تک مسائل سے نکلنے کا صحیح حل پیش کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی سوہان سر کل کے رابطہ عوام مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

زبیر فاروق خان نے کہا عوام ظالم حکمرانوں اور اُن کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ ملک کو لوٹ مار اور بدامنی کی آماجگاہ بنانے والوں سے نجات پانے کا وقت آ گیا ہے۔ تبدیلی عوامی تائید سے ہی آئے گی اور رابطہ مہم کے ذریعہ سیاسی خلا کو پُر کرتے ہوئے عوام کے اندر شعور بیدار کرنا ہوگا کہ کرپشن سے پاک اور دیانت دار قیادت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انھوں نے کہا جماعت اسلامی محض ’’سیاسی،مذہبی یا اصلاحی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی جماعت ہے جو اسلام کے جامع نظریہ حیات پر یقین رکھتی ہے اور اس کو زندگی کے ہر شعبے میں عملًا نافذ کرنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کا منشور تمام مسائل سے نجات کا صحیح راستہ فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 155915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155915/وقت-آ-گیا-ہے-کہ-لیٹروں-اور-غاصبوں-کا-محاسبہ-کیا-جائے-زبیر-فاروق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org