QR CodeQR Code

عدلیہ والے میرے دوست ہیں

جنگوں کا دور ختم، بھارت سے تمام متنازعہ امور مذاکرات سے حل کئے جائینگے، وزیراعظم

23 Apr 2012 19:49

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی بنیاد جہالت اور غربت ہے۔ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، اسی لیے ان کے دور میں مذاکرات، ترقی اور ڈیٹرنس کی تین نکاتی پالیسی اختیار کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنگوں کا دور ختم ہو گیا۔ بھارت کے ساتھ کشمیر، سیاچین اور سر کریک سمیت تمام متنازعہ امور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا آگے جا چکی ہے اور جنگوں کا دور ختم ہو گیا۔ پاکستان اور بھارت سیاچین اور سرکریک پر بات چیت کر رہے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے لئے مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی بنیاد جہالت اور غربت ہے۔ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، اسی لیے ان کے دور میں مذاکرات، ترقی اور ڈیٹرنس کی تین نکاتی پالیسی اختیار کی گئی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ عدليہ سے کوئي خطرہ نہيں، وہ ميرے دوست ہيں۔ علي موسيٰ وطن آگيا ہے انکوائري کا سامنا کرے گا۔ وزيراعظم گيلاني سے ايک صحافي نے سوال کيا کہ انہيں عدليہ سے کوئي خطرہ تو نہيں، جس کے جواب ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا تھا کہ عدليہ والے ميرے دوست ہيں، انہوں نے مزيد کہا کہ ميرا بيٹا علي موسيٰ گيلاني وطن آگيا ہے اور وہ انکوائري کا سامنا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 155942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155942/جنگوں-کا-دور-ختم-بھارت-سے-تمام-متنازعہ-امور-مذاکرات-حل-کئے-جائینگے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org