0
Monday 23 Apr 2012 22:40

مقبوضہ کشمیر، ایک طرف امن کے دعوے اور دوسری طرف گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک حریت

مقبوضہ کشمیر، ایک طرف امن کے دعوے اور دوسری طرف گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک حریت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حریت جموں و کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم بارہ مولہ، سرینگر اور پانپور کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں سے نوجوانوں، جن میں سے ایک خاصی تعداد طالب علموں پر مشتمل ہے کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ترجمان ڈاکٹر غلام محمد گنائی کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف بھارتی حکمران اور اُن کے مقامی گماشتوں کے علاوہ فوج اور مقامی پولیس کے افسران امن اور نارمل حالات کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں، لیکن دوسری طرف کہیں فیس بک پر آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف تبصرے لکھنے کے بہانوں کے نام پر، کہیں سنگبازی کے غلط الزامات میں اور کہیں قائد انقلاب سید علی گیلانی کے شاز و نادر ہی سہی کسی تقریر یا کسی سیرت کانفرنس کے دوران پولیس ایجنسیز کے ذریعے ویڈیو گرافی کرکے ان میں شامل نوجوانوں کی شناخت کرکے ان کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ یا تو ان جوانوں کو تھانوں میں مقید کیا جاتا ہے یا کہیں پر فوج کے RR کے ساتھ تعلق رکھنے والے اہلکار ان نوجوانوں کی مارپیٹ کرکے انہیں لہولہاں کرکے چھوڑ دیتے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کئے جانے والے ان نوجوانوں کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے، پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت جیلوں میں ٹھونسنے کی بھی کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 155954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش