QR CodeQR Code

انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں عوام سڑکوں پر ہوں گے، شاہ محمود قریشی

23 Apr 2012 22:44

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے وائس چئیرمین نے ملتان ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے پریشان جماعتیں عام انتخابات سے فرار کی کوشش کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش ہوئیں تو عوام کی سونامی سڑکوں پر آ جائے گی۔ ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے پریشان جماعتیں عام انتخابات سے فرار کی کوشش کر رہی ہیں تاہم اس کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی اور بہاولپور صوبہ پر دونوں جماعتیں سیاست کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے صوبوں کے نعرے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین، سردار جمال خان لغاری اور دیگر رہنماء موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 155963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155963/انتخابات-ملتوی-ہونے-کی-صورت-میں-عوام-سڑکوں-پر-ہوں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org