0
Monday 23 Apr 2012 23:22

فرقہ وارانہ فسادات میں بھارتی پولیس افسران کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ

فرقہ وارانہ فسادات میں بھارتی پولیس افسران کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی میں پچاس سے زائد انسانی حقوق کے کارکنوں، ماہرین قانون اور دانشوروں نے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلہ میں بھارتی پولیس افسران کو جوابدہی کرنے اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانے کی غرض سے بھارتی حکومت سے نیا بل منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے، دانشوروں نے اس معاملے پر قومی تبادلہ خیال میں فرقہ وارانہ اور ذاتی مفادات کے لئے پھیلائے جانے والے تشدد کی روک تھام کے بل سے متعلق قومی مشاورت کونسل کی کچھ تجاویز کو ملک کے ڈھانچے کے خلاف اور امتیاز پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، دانشوروں کا کہنا تھا کہ نئے بل کا مقصد ایسے تشدد سے تمام افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور اس بل میں افسروں کی جوابدہی طے کرنے اور تشدد سے متاثرہ افراد کو مکمل انصاف دلانے کی بات شامل کی جانی چاہئے۔
 
بیان میں فرقہ وارانہ اور اپنے مفادات کے لئے بھڑکائے جانے والے تشدد کے متاثرین اور گواہوں کی حفاظت کے لئے بھی بل میں ٹھوس تجاویز شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مزکورہ بل میں تشدد کے ان واقعات سے خواتین اور بچوں پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں انہیں بھی پیش نظر  رکھنا چاہئے تھا۔ دانشوروں کی خاصی تعداد نے بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 155978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش