QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام دو روزہ محبین ورکشاپ اختتام پزیر

23 Apr 2012 23:15

اسلام ٹائمز: شعبہ محبین کے مسئول ضمیر جعفری نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں اور خصوصی طور پر میٹرک تک کے طلباء کی فکری اور تعلیمی رہنمائی کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام دو روزہ محبین ورکشاپ بعنوان ''منتظرین امام مہدی ع'' کا انعقاد مسجد امام حسین ع مٹھا خان میں کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلباء، علماء کرام اور علاقہ عمائدین سمیت ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی۔ آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورکشاپ میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس الحسن اور ڈویژنل صدر ثاقب بنگش نے خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا بچہ مستقبل میں قوم کا معمار ہے اور ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کی دینی اور دنیاوی لحاظ سے رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان بچوں پر توجہ نہ دی تو جلد ہی مغربی یلغار ان کو اپنے قبضے میں لے لی گی اور آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

اس موقع پر شعبہ محبین کے مسئول ضمیر جعفری نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں اور خصوصی طور پر میٹرک تک کے طلباء کی تربیتی فکری اور تعلیمی رہنمائی کرنا تھا۔ ورکشاپ میں اسلامی دروس، سکاوٹنگ، کیرئیر گائیڈنس، کوئز و تقریری مقابلہ جات، اسلامک اور تعلیمی ڈاکو مینٹریز کے علاوہ آخر میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر سیاچن میں برف تلے دبے فوجی جوانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 155979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155979/آئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیر-اہتمام-دو-روزہ-محبین-ورکشاپ-اختتام-پزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org