QR CodeQR Code

برطانیہ نے عراق جنگ کی منصوبہ بندی 2002ء میں شروع کر دی تھی،برطانوی اخبار ٹیلیگراف

23 Nov 2009 13:17

برطانیہ نے عراق جنگ کی منصوبہ بندی سال 2002ء ہی میں شروع کر دی تھی۔یہ انکشافات برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں کیے گئے ہیں۔ انٹرنل ڈیفنس منسٹری ریویو میں شائع اس وقت کے برطانوی اسپیشل فورسز کے سربراہ میجر جنرل گریمی لیمب کے انٹرویو کے حوالے سے


لندن:برطانیہ نے عراق جنگ کی منصوبہ بندی سال 2002ء ہی میں شروع کر دی تھی۔یہ انکشافات برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں کیے گئے ہیں۔ انٹرنل ڈیفنس منسٹری ریویو میں شائع اس وقت کے برطانوی اسپیشل فورسز کے سربراہ میجر جنرل گریمی لیمب کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراق جنگ کی منصوبہ بندی مارچ 2003ء میں بغداد پر حملے سے ایک سال قبل فروری 2002ء میں شروع کر دی گئی تھی،لیکن اس کے لیے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی گئی اور برطانوی فوجیوں کو خراب فوجی ساز و سامان کے ساتھ بصرہ بھیجا گیا۔رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے دارالعوام کے جولائی 2002ء کے ایک اجلاس میں قانون سازوں کو بتایا تھا کہ عراق پر حملہ کرنے کی تیاریاں نہیں کی جا رہیں،جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں عراق جنگ پر رائے شماری سے چھ ماہ قبل ہی ٹونی بلیئر سابق امریکی صدر جارج بش کو جنگ میں حصہ لینے کی یقین دہانی کرا چکے تھے۔اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی دستاویزات کے بعد ٹونی بلیئر سے عراق جنگ پر حملے کے حوالے سے قوم کے سامنے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی کی تحقیقات کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 15598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15598/برطانیہ-نے-عراق-جنگ-کی-منصوبہ-بندی-2002ء-میں-شروع-کر-دی-تھی-برطانوی-اخبار-ٹیلیگراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org