QR CodeQR Code

حکومت نے لواری ٹنل منصوبے کو سرد خانے ميں ڈال ديا ہے، قاضی حسین احمد

24 Apr 2012 01:01

اسلام ٹائمز: پشاور پریس کلب کے سامنے چترال کی مختلف تنظيموں کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کيمپ کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ حکومت لواری ٹنل پراجيکٹ کو بروقت پايہ تکميل تک پہنچانے کيلئے مطلوبہ ساڑھے 4 ارب روپے فوری طور پر فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسين احمد نے حکومت سے لواری ٹنل پراجيکٹ کو بروقت پايہ تکميل تک پہنچانے کيلئے مطلوبہ ساڑھے ۴ ارب روپے فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کيا ہے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے چترال کی مختلف تنظيموں کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کيمپ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب ميں قاضی حسين احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لواری ٹنل منصوبے کو سردخانے ميں ڈال ديا ہے۔ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کورين تعميراتی کمپنی منصوبہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کيلئے ساڑھے ۴ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کيا گيا تھا، جس ميں سے ۲ ارب روپے جاری کيے گئے، جبکہ ايک ارب تعميراتی کمپنی کے بقايا جات تھے، ايک ارب روپے سے يہ عظيم منصوبہ مکمل نہيں کيا جاسکتا۔ قاضی حسين احمد کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تکميل سے اس خطے ميں ترقی کا نيا دور شروع ہوگا۔ احتجاجی کيمپ ميں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر اور ديگر عمائدين بھي شريک تھے۔


خبر کا کوڈ: 155991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155991/حکومت-نے-لواری-ٹنل-منصوبے-کو-سرد-خانے-ميں-ڈال-ديا-ہے-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org