QR CodeQR Code

برفبانی تودے تلے دبے فوجیوں کیلئے دعائیہ تقریب

24 Apr 2012 04:12

اسلام ٹائمز: تقریب میں آیت کریمہ، کلمہ طیبہ اور درود کی تلاوت کے بعد فوجیوں کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔


 اسلام ٹائمز۔ سکھر ہمدرد اتحاد کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی جانب سے سانحہ سیاہ چن گیاری سیکٹر کے برفانی تودے تلے دبے ہوئے ۱۳۹فوجی افسران، جوانوں اور سویلین افراد کی سلامتی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان نیوی کے کمانڈر ذوالفقار علی میمن، جے یو آئی کے رہنما عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، مولانا رضوان قادری سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ تقریب میں آیت کریمہ، کلمہ طیبہ اور درود شریف کے ورد کے بعد سیاچن کے برفانی تودے تلے دبے فوجیوں اور سویلین افراد کی سلامتی اور خیریت کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 155996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/155996/برفبانی-تودے-تلے-دبے-فوجیوں-کیلئے-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org