0
Monday 23 Nov 2009 13:25

خلیج فارس والے خطے کے ممالک کو عالمی سیاست میں بہتر مقام حاصل ہونا چاہئے: رہبر انقلاب اسلامی ایران

خلیج فارس والے خطے کے ممالک کو عالمی سیاست میں بہتر مقام حاصل ہونا چاہئے: رہبر انقلاب اسلامی ایران
رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خلیج فارس والے خطے کے ممالک میں سرشار قدرتی وسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یہ ممالک ان عظیم قدرتی وسائل کے پیش نظر علمی اور مادی ترقی کے حوالے سے عالمی پالیسیوں میں بہتر کردار کے حامل ہونے چاہئیں"۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز تہران میں کویت کے وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمد الصباح کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا: "اسلامی مملک خاص طور پر خلیج فارس کے خطے میں موجود ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے درمیان تعاون اور رابطے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "البتہ اس تعاون اور ہمکاری کے دشمن بھی موجود ہیں لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ دشمن کی خواہش کے خلاف اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں"۔ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کویت کی حکومت کے ایران کی نسبت موقف اور ایران کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا: "ایران کویت کے ساتھ ہر میدان میں تعاون کے فروغ کا استقبال کرتا ہے لیکن مسلسل کوشش کے ذریعے اس تعاون کے عملی ہونے کا زمینہ بھی فراہم کرنا چاہئے"۔ کویت کے وزیراعظم شیخ ناصر محمد الاحمد الصباح نے رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کویت اور ایران کے تعلقات کو روایتی کہا جو گہری تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران نے کویت کے عوام کے ساتھ اپنی دوستی اور بھائی چارے کو صدام کے حملے کے دوران پیش آنے والی شدید مشکلات میں ثابت کیا ہے اور ہم ایرانیوں کو ہمیشہ اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں"۔
خبر کا کوڈ : 15600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش