0
Monday 23 Nov 2009 13:37

اتحاد بین المسلمین کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے،علمائے کرام

اتحاد بین المسلمین کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے،علمائے کرام
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں مختلف علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں علمائے کرام نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے قائم کردہ اتحاد بین المسلمین کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکے گا اور سازشی عناصر کی فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ایک مرتبہ پھر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کر کے ناکام بنائیں گے۔اجلاس میں معروف علمائے کرام مولانا تنویر الحق تھانوی،مولانا انتظار الحق تھانوی،مولانا مفتی تجمل حسین،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا حسن شگری،مولانا زاہد اشرفی،مولانا مصطفی رحمانی،مولانا اکبر ناصری،شیخ سجاد کربلائی،مولانا آغا نادر علی،مولانا کوثر علی اشرفی،مولانا شاداب،مولانا فہیم قادری،مولانا سعید قمر قاسمی،علامہ علی کرار نقوی،مولانا علی عمران،پیر خرم علی شاہ،خواجہ محمد اشرف،سجاد نشین اوج شریف مخدوم نفیس الحسن بخاری اور مخدوم سید حماد رضا بخاری نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکین شعیب بخاری،وسیم آفتاب،انچارج متحدہ علماء کمیٹی جاوید احمد اور علماء کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔اجلاس کے شرکاء نے شہر میں گذشتہ روز مختلف مسلک کے رہنماؤں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان واقعات کو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں علمائے کرام نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے ایک فضا قائم کی جا رہی ہے تا کہ شہر اور صوبہ کا امن غارت کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا جاسکے۔علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی اشتعال انگیز واقعے پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 15602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش