QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ن لیگ کی خواتین اراکین کی کامیابی کا اعلان کردیا

24 Apr 2012 23:03

اسلام ٹائمز: ملتان سے مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی میمونہ ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر شاہین شفیق جبکہ نزہت صادق کے استعفے کے بعد سیما محی الدین کا میاب ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اراکین کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی اراکین شاہین شفیق اور سیما محی الدین جمیلی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔دونوں نشستیں میمونہ ہاشمی اور نذہت صادق کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں، میمونہ ہاشمی اپنے والد مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئیں تھیں جبکہ نزہت صادق نے سینیٹر منتخب ہونے کے باعث قومی اسمبلی کی نشست خالی کی تھی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی ایک خالی نشست پر شمائلہ رانا کو ایم پی اے قرار دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 156262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156262/الیکشن-کمیشن-نے-قومی-اسمبلی-کی-دو-نشستوں-پر-ن-لیگ-خواتین-اراکین-کامیابی-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org