0
Tuesday 24 Apr 2012 23:22

حکمرانوں کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا، بیگم عشرت اشرف

حکمرانوں کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا، بیگم عشرت اشرف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن چھپائے نہیں چھپ سکتی، انہیں اس کا حساب دینا ہو گا، حکمرانوں کی کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں، عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالوحید بھٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کرپشن سے پاک سیاست کے فروغ کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی زندگی صاف ستھری سیاست اور حقیقی جمہوریت کے لئے وقف کر رکھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے جو ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے اور اس میں مخلص لوگ ہی شامل ہو رہے ہیں، عشائیہ تقریب میں ضلعی صدر میاں خالد شاہین، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد شفیق، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سرور اختر ایڈووکیٹ، سابق ناظم جام جمیل مڑل، قاضی جمیل احمد، چوہدری جلیل بندیشہ، حاجی ارشاد احمد، عبدالروف مختار، چوہدری شریف، رانا ضیا الدین آصف، رانا شیر افگن ایڈووکیٹ، عبدالمجید بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 156282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش