0
Tuesday 24 Apr 2012 23:27

رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری

رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری ہے، قائدین جماعت اسلامی نے ممبر سازی مہم میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی و قومی اسمبلی حلقہ کی یونین کونسلز میں ممبر کنونشن اور عوامی جلسوں کا انعقاد کریں گے۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق کی زیر صدارت ضلعی مجلس شوری کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی قیم سید عابد شاہ، نائب امرا چوہدری عبدالرزاق، ڈاکٹر عمر فاروق ہارون الرشید و دیگر ذمہ داران سمیت ضلع بھر کے ارکان مجلس شوری نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں سانحہ گیاری اور جہاز حادثے کے شہدا کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا سمیت متعدد قراردادیں بھی بھاری اکثریت سے منظور کی گئیں۔ ضلعی امیر ڈاکٹر انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنی تمام توجہ الیکشن میں بھرپور کامیابی پر مرکوز کردیں، آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی کا کردار سب سے اہم ہوگا، جماعت اسلامی کے تمام امیدوار صوبائی و قومی اسمبلی ضلع بھر میں کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار رہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کی جڑ اور بار بار آزمائے ہوئے جاگیردار وں کی شکست کا وقت آن پہنچا ہے آئندہ عام انتخابات میں صوبائی و قومی اسمبلیوں میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی۔
 
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں سانحہ گیاری اور جہاز حادثے کے شہدا کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی، حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں اور بد ترین کرپشن، مہنگائی، گیس، بجلی، پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور گیس، بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف متفقہ طور پر قراردیں منظور کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 156284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش