QR CodeQR Code

ہمیں سر کاٹ کر نہیں، سر کٹا کر بازی جیتنی ہوگی، سید صمصام بخاری

25 Apr 2012 07:58

اسلام ٹائمز: ہزارہ اور بلتی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں سر کاٹ کر نہیں بلکہ امام عالی مقام ع کی طرح سر کٹا کے بازی جیتنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حسین ع کے دشمنوں سے کبھی سمحھوتہ نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خاتون جنت بی بی سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کا کردار ہماری خواتین کے لئے مشعل راہ ہے اور حضرت علی علیہ السلام کی ذات مومن اور منافق کے درمیان خط امتیاز ہے۔ ہمیں سر کاٹ کر نہیں بلکہ امام عالی مقام ع کی طرح سر کٹا کر بازی جیتنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی شاہ بخاری نے پی سی ہوٹل، راولپنڈی میں مرکزی امام حسین ع کونسل کے زیراہتمام منعقدہ شہادت فاطمۃ الزہراء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف رکھنے والے لوگوں کا احترام کرتا ہوں، ماسوائے اس کے کہ جس کا اختلاف حضور اکرم ص کے گھر سے ہو۔ 

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 43 ویں پشت سے نجیب الطرفین ہوں، لیکن جرات نہیں ہو پاتی کہ اپنی ماں کا نام لے سکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس گھر کی کیا تعریف کریں جس کا مداح خواں خود خدا ہے۔ میرا تعارف اگر اس گھر کے گداگروں میں ہو جائے تو یہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔ ہزارہ اور بلتی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں سر کاٹ کر نہیں بلکہ امام عالی مقام ع کی طرح سر کٹا کے بازی جیتنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حسین ع کے دشمنوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاکستان میں سنیّت کے لبادے میں اسلام دشمن طاقتیں کارفرما ہیں جنہیں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 156342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156342/ہمیں-سر-کاٹ-کر-نہیں-کٹا-بازی-جیتنی-ہوگی-سید-صمصام-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org