0
Wednesday 25 Apr 2012 23:36

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائیگا، ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائیگا، ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ

اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ایک ادارے کی تحقیقی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائے گا، عالمی موسمی ماحول تباہ اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی، شکاگو میں انٹرنیشنل فزیشن فار پروینشن آف نیو کلیئر وار کے ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اگرچہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ محدود بھی رہی تو اس کے عالمی ماحول پر انتہائی خطرناک اثرات پڑیں گے، مہلک ایٹمی جنگ سے عالمی موسمی ماحول تباہ ہوجائے گا اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی، ایٹمی جنگ کے اثرات چین اور امریکا پر بھی مرتب ہوں گے۔ جس سے دنیا میں قحط پڑ جائے گا کیونکہ چین اور امریکا خوراک کے دو بڑے پیداواری ملک ہیں۔

خبر کا کوڈ : 156400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش