0
Wednesday 25 Apr 2012 23:20

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی، لاہور ہائی کورٹ

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی، لاہور ہائی کورٹ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعید بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔ درخواست گزار اصغر گیلانی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ 

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے بلدیاتی انتخابات مزید چھ ماہ تک ملتوی کردیے ہیں۔ عدالت سرکاری وکیل کے بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ یوں لگتا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت حتمی طور پر عدالت کو بتائے کہ بلدیاتی انتخابات کب منعقد کیے جائیں گے۔ کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 156462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش