QR CodeQR Code

کراچی سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

26 Apr 2012 00:42

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پندرہ کلو سے زائد وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، مسافروں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، ٹرین کو کلیئر کرکے پشاور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اٹک ریلوے سٹیشن پر پندرہ کلو سے زائد خود ساختہ بم کو برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تاہم بم کی اطلاع ملنے پر مسافروں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس ٹرین صبح کے وقت جب اٹک ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو ریلوے پولیس نے ٹرین کی بوگیاں چیک کیں تو بوگی نمبر ۱۶ میں ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا، دوران چیکنگ اس مشکوک بیگ میں سے پندرہ کلو سے زائد وزنی خود ساختہ بم بمعہ ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے انتہائی مہارت سے ناکارہ بنا دیا اور عوام کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بعد ازاں ٹرین کو کلیئر کرکے پشاور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 156509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156509/کراچی-سے-پشاور-آنے-والی-عوامی-ایکسپریس-کو-بم-اڑانے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org