0
Thursday 26 Apr 2012 22:22

امریکہ اور اسکے حواری مسلمانوں کو تقسیم کرکے کمزور کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں، مولانا شیرانی

امریکہ اور اسکے حواری مسلمانوں کو تقسیم کرکے کمزور کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں، مولانا شیرانی
اسلام ٹائمز ۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر اور چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی مذموم منصوبہ بندی پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔ تمام عالم اسلام کو زمینی حقائق پر مبنی پالیسیاں بنانا ہونگی، موجودہ صورتحال میں سب سے مؤثر ہتھیار سیاسی حل ہی ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے تمام اسلامی ممالک کے دانشوروں اور ماہرین کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر مولانا عبد الواسع، جمعیت علماء اسلام مکہ مکرمہ کے امیر انجینئر عبدالمنان اور جے یو آئی مکہ مکرمہ کے ترجمان مولانا ابراہیم قلندری اور دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا شیرانی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو پورے عا لم اسلام میں حرمین الشریفین کی وجہ سے ایک ممتاز مقام حاصل ہے، لہذا سعودی عرب سے اٹھنے والی آواز پر تمام مسلمان متفق ہونگے۔ اس لئے قیادت کے کردار کے لئے سعودی حکمرانوں کو آگے آنا ہوگا۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ سوویت یونین کے ٹوٹ جانے کے بعد سوشلزم کی بری طرح ناکامی کے بعد اب امریکہ، یورپ، اور اسکے حواریوں نے اپنا واحد ہدف اسلامی دنیا کو بنایا ہے، اس لئے اب سرمایہ دارانہ نظام کو خطرہ اسلامی نظریہ اور تہذیب سے مالا مال قوت رکھنے والے مسلمانوں سے ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہے اس لئے پاکستان اس وقت امریکہ، یورپ اور اسلام دشمن طاقتوں کی نظروں میں زیادہ کٹھک رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ قتل و غارت عالمی سازشوں کاحصہ ہے، قومی، لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات میں غیر ملکی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس میں ہماری مقتدر قوتیں بھی شامل ہیں، جن کا اصل مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان میں براہ راست مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں مولانا شیرانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تمام فرقوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے۔ اس لئے تمام تر واقعات کے باوجود سب آپس میں متحد ہیں اور اس طرح کے واقعات کو حکومت اور ایجنسیوں کی جانب نسبت دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 156514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش