QR CodeQR Code

پاکستان کا حتف 4 شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

26 Apr 2012 02:27

اسلام ٹائمز: کامیاب تجربے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں، عملہ اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے حتف 4 شاہین ون اے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز میں نشانہ بھی بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف فور سیریز کے شاہین ون میزائل، نئے ون اے ویپن نظام سے لیس ہے، اس کو کامیاب انداز میں فائر کیا گیا اور اس نے سمندر میں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بھی بنایا، میزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی، کمانڈر اسٹریٹجک فورس لیفٹنٹ جنرل طارق ندیم اور چیئرمین نیسکام عرفان برنی بھی موجود تھے، یہ میزائل، شاہین 1 کا بہتر بنائے گئے درجے والا ہے، اس سے شاہین 1 میزائل کی رینج اور تکنیکی پیرا میٹرز کو بہتر بنایا گیا ہے، یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈی جی، ایس پی ڈی نے اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کا تجربہ ملکی دفاع کیلئے ڈیٹرنس کو مزید موثر بنائے گا۔

دوسری جانب کامیاب تجربے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں، عملہ اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 156521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156521/پاکستان-کا-حتف-4-شاہین-ون-اے-بیلسٹک-میزائل-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org