QR CodeQR Code

عدالت سے انصاف مانگا تھا، فيصلہ مناسب نہيں، وزیراعظم کا ردعمل

پی پی و اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم سے اظہار یکجہتی

26 Apr 2012 11:33

اسلام ٹائمز: ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ توہين عدالت کے مرتکب قرار ديئے جانے کے بعد وزيراعظم نے میڈیا سے مختصر گفتگو ميں کہا کہ فيصلہ مناسب نہيں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے انصاف مانگا تھا، اميد تھی قانونی تقاضے پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سزا کے خلاف اپيل کا فيصلہ قانونی ماہرين کريں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا ہے، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے عدالتی فیصلے پر وزیراعظم سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سزا لمحہ فکریہ ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالتی فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ فیصلہ مبہم ہے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد رائے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم وزیراعظم کے خلاف فیصلہ ٹھیک نہیں ہے، اس سے بڑے بڑے فیصلوں کا سامنا کیا ہے۔ جبکہ وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی صدارت وزیراعظم ہی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 156575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156575/عدالت-سے-انصاف-مانگا-تھا-فيصلہ-مناسب-نہيں-وزیراعظم-کا-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org