QR CodeQR Code

وزیراعظم کیخلاف عدالتی فیصلہ کا ردعمل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

26 Apr 2012 23:39

اسلام ٹائمز: یوسف رضا گیلانی کے آبائی شہر میں ہائی کورٹ چوک پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ بار کو سیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مجرم قرار دینے کے بعد ان کے حق میں پیپلزپارٹی کے کارکن ملتان سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پرنکل آئے، وزیراعظم کے آبائی شہر ملتان میں ہائی کورٹ چوک پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔
 
انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ بار کو سیل کر دیا، جبکہ بہاولپور، ڈیرہ، رحیم یارخان میں بھی وزیر اعظم کیخلاف عدالتی فیصلے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، سندھ کے تمام شہروں میں زبردست ہڑتال ہے، شہر مکمل بند جبکہ ہوائی فائرنگ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 156631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156631/وزیراعظم-کیخلاف-عدالتی-فیصلہ-کا-ردعمل-ملتان-سمیت-مختلف-شہروں-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org