QR CodeQR Code

ایام فاطمیہ، ملتان میں پانچ روزہ مجالس کا آغاز

27 Apr 2012 00:22

اسلام ٹائمز: بیاد کربلا کمیٹی کے زیر اہتمام امام بارگاہ حیدریہ گلگشت میں منعقد ہونے والی مجالس سے مولانا علی شاہ نقوی اور مولانا سخاوت قمی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جگر گوشہ رسول حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کے حوالے سے بیاد کربلا کمیٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ حیدریہ گل گشت ملتان میں پانچ روزہ مجالس کا آغاز  ہوگیا ہے، ان پانچ روزہ مجالس سے مولانا علی شاہ نقوی (اسلام آباد) اور مولانا سخاوت قمی خطاب کریں گے۔

مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی شاہ نقوی نے کہا کہ سیرت سیدہ فاطمہ س دراصل سیرت نبی اکرم ص ہیں، آپ س نے بہت کم وقت میں ماں، بیٹی اور زوجہ کا ایسا رشتہ نبھایا جس کی مثال عالم اسلام میں نہیں ملتی، اُنہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو سیرت سیدہ س پر عمل کرنا چاہیے تا کہ وہ وقت کے کسی بھی فرعون کا مقابلہ کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 156633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156633/ایام-فاطمیہ-ملتان-میں-پانچ-روزہ-مجالس-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org