0
Friday 27 Apr 2012 14:53

پیر مظہر کی زوجہ گھر کے ساتھ محکمہ تعلیم کی بھی ملکہ بن گئیں

پیر مظہر کی زوجہ گھر کے ساتھ محکمہ تعلیم کی بھی ملکہ بن گئیں
اسلام ٹائمز۔ جيالے جب اپنوں کو نوازتے ہيں تو کسی کی پروا کئے بغير نوازتے ہيں، ايسا ہی کچھ۔ حکومت سندھ کی نوازشيں سينئر وزير تعليم پير مظہر الحق کی اہليہ کو ايڈيشنل سيکريٹری اکيڈمک تعينات کرکے کيا گيا ہے۔ لياری ڈگری گرلز کالج کی سابقہ پرنسپل پروين نظير سومرو کو چار سال قبل کيا خبر تھی کہ جس غير حاضر ٹيچر کے خلاف وہ شکايت کرنے جارہی ہيں وہ ايک دن سندھ کے محکمہ تعليم کی ملکہ بن جائيں گی۔ شہناز مظہر کا ميرٹ محکمہ تعليم کے بادشاہ پير مظہر الحق کي اہليہ ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سينئر وزير تعليم پير مظہر الحق نے چار سال قبل پيپلز پارٹی کی حکومت قائم ہونے اور محکمہ تعليم کا قلمدان ملنے کے بعد اپنی اہليہ شہناز مظہر جن کے خلاف غير حاضری کی شکايت کی گئی تھی، کو آؤٹ آف ٹرن انيس گريڈ ميں ترقی ديدی اور ان کو پاکستانی ہائی کميشن لندن ميں ويلفيئر اتاشی مقرر کرديا گيا۔ ليکن دوسری جانب ايک فرض شناس پرنسپل پروين نظير سومرو کو ان کی فرض شناسی کی سز ا مل گئی اور ان کا تبادلہ نوابشاہ کرديا گيا ليکن وہ محکمہ کي انتقامی کارروائي برداشت نہ کرسکيں اور انہوں نے قبل از وقت ريٹائرمنٹ لے لی۔ شہناز مظہر کی ترقی کا سفر جاری رہا اور اب ان کو وزير تعليم کے گھر کے ساتھ ساتھ محکمہ تعليم کی بھی مالکن بناديا گيا ہے۔ حکومت سندھ نے شہناز مظہر کو ايڈيشنل سيکريٹری تعليم سندھ مقرر کرديا ہے جس کا باقاعدہ نوٹيفيکيشن بھی جاری کر ديا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 156702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش