QR CodeQR Code

حزب اللہ صیہونی حکومت کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے، شیخ نعیم قاسم

26 Apr 2012 23:45

اسلام ٹائمز: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ کا بیروت میں جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ عرب ممالک باہمی اتحاد سے صیہونی حکومت کی دشمنانہ سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کو علاقے میں بحران کا سبب قرار دیا ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو علاقے کے تمام بحرانوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی زمینوں کو غصب کیا ہے اور اس پالیسی کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

شیخ نعیم قاسم نے عالمی رائےعامہ کے سامنے صیہونی حکومت کی اچھی تصویر پیش کرنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی قوم کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ عرب ممالک باہمی اتحاد سے صیہونی حکومت کی دشمنانہ سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کے خلاف استقامت و مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اس حکومت کے خطرات اور اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 156704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156704/حزب-اللہ-صیہونی-حکومت-کے-اقدامات-کا-منہ-توڑ-جواب-دینے-لئے-پوری-طرح-تیار-ہے-شیخ-نعیم-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org