QR CodeQR Code

امریکا اور اسرائیل میں ایران پر حملے کی جرأت نہیں،کسی ملک پر فوج کشی کا دور اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے،محمود احمدی نژاد

24 Nov 2009 11:55

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کو استعمال کرنے کیلئے ہمت چاہیے، جو امریکا اور اسرائیل کے پاس نہیں ہے۔ایرانی صدر نے برازیل کے دورے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہتھیار اور دھمکیاں ماضی کی باتیں ہیں۔فوجی حملوں کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے


برازیلیا:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کو استعمال کرنے کیلئے ہمت چاہیے، جو امریکا اور اسرائیل کے پاس نہیں ہے۔ایرانی صدر نے برازیل کے دورے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہتھیار اور دھمکیاں ماضی کی باتیں ہیں۔فوجی حملوں کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب مذاکرات کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار استعمال کرنے کا حوصلہ اسرائیل اور امریکا کے پاس نہیں ہے۔نیوز کانفرنس سے پہلے ایرانی صدر نے برازیل کے صدر luiz inacio lula سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد برازیلی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مشرق وسطی میں امن کے لیے مذاکرات کو ضروری قرار دیا ۔ 
ایرانی صدر محموداحمدی نژاد نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک پر فوج کشی کا دور اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے،ہتھیاروں سے خوفزدہ کرنا پسماندہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔دورہ برازیل کے دوران برازیلی ہم منصب لولاڈا سلوا کیساتھ میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اب بات چیت اور مکالمے کا دور ہے۔فوج کشی یا ہتھیاروں سے خوفزدہ کرنے کا دور نہ صرف گذر چکا ہے بلکہ اب ایسی سوچ ذہنی پسماندگی کے سوا کچھ نہیں۔ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں برازیل کی مستقل رکنیت کی حمایت بھی کی۔برازیلی صدر لیولاڈا سلوا نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کی۔



خبر کا کوڈ: 15672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15672/امریکا-اور-اسرائیل-میں-ایران-پر-حملے-کی-جرأت-نہیں-کسی-ملک-فوج-کشی-کا-دور-اب-ماضی-حصہ-بن-چکا-ہے-محمود-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org