QR CodeQR Code

کوئٹہ، زائرین کی بس پر خودکش حملہ کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

27 Apr 2012 03:30

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور ہزارہ ٹاؤن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو بھاگ گیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں خودکش حملہ کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے خودکش بمبار ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور ہزارہ ٹاؤن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تلاشی لینے کی کوشش کی گئی تو بھاگ گیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ جس کی وجہ سے اس کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے حملہ آور کی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق حملہ آور زائرین کی بس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ایس پی سریاب کے مطابق خودکش جیکٹ میں ۴ سے ۵ کلوگرام دھماکہ خیز مواد تھا۔


خبر کا کوڈ: 156736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156736/کوئٹہ-زائرین-کی-بس-پر-خودکش-حملہ-کوشش-ناکام-آور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org