0
Friday 27 Apr 2012 15:39

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا سپورٹس گرائونڈ ملتان کا دورہ، کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا سپورٹس گرائونڈ ملتان کا دورہ، کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اُستاد ذوالفقار اسدی کے ہمراہ 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن واہلبیت ع کانفرنس کی جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات شبر رضا زیدی اور ضلعی سیکرٹری میڈیا سیل مولانا ثقلین نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ 

ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و اہلبیت ع کانفرنس میں جنوبی پنجاب سے 50 ہزار مرد و خواتین شرکت کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور مختلف کمیٹیاں اپنی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، اُنہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دور قیادت کے بعد یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔
 
صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملتان میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی پنجاب کے اہل تشیع کے لیے اُمید کی کرن ثابت ہوگی، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اُس وقت میدان میں آنے کا اعلان کیا جب ہر طرف مایوسی منڈلا رہی تھی، کراچی میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے بعد یہ سلسلہ پورے پاکستان میں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 156748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش