QR CodeQR Code

عراق جنگ میں برطانیہ کا کردار،پینل کی تحقیقات میں گواہوں سے تفتیش

24 Nov 2009 12:17

عراق کی جنگ میں برطانیہ کے کردار کے حوالے سے پینل کی تحقیقات میں گواہوں سے تفتیش شروع ہو گئی ہے۔ناقدین کو امید ہے کہ تحقیقات کے دوران اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر پر جنگ کے تنازع کو ہوا دینے کے لیے دھوکہ دہی بے نقاب کی جائے گی۔خیال


لندن:عراق کی جنگ میں برطانیہ کے کردار کے حوالے سے پینل کی تحقیقات میں گواہوں سے تفتیش شروع ہو گئی ہے۔ناقدین کو امید ہے کہ تحقیقات کے دوران اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر پر جنگ کے تنازع کو ہوا دینے کے لیے دھوکہ دہی بے نقاب کی جائے گی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ پینل اس الزام کی بھی تحقیقات کرے گا کہ ٹونی بلیئر نے برطانوی پارلیمنٹ کی اجازت سے ایک سال پہلے ہی عراق پر حملے کے لیے اس وقت کے امریکی صدر جارج بش سے خفیہ معاہدہ کر لیا تھا۔پینل اپنی تحقیقات کے دوران درجنوں افسران سے سوالات پوچھے گا جن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ پینل اس دوران سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر،فوجی حکام اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سمیت وائٹ ہاوس کے سابق عملے سے بھی تفتیش کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 15677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15677/عراق-جنگ-میں-برطانیہ-کا-کردار-پینل-کی-تحقیقات-گواہوں-سے-تفتیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org