QR CodeQR Code

حکمراں غریب عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دیں، جماعت اہلسنت

28 Apr 2012 03:56

اسلام ٹائمز: جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی نائب امیر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور عناصر از خود مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافے کررہے ہیں اور انتظامیہ بے بس ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی نائب امیر محمد نعیم اختر رضوی نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں غریب عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دیں کیونکہ حالیہ مہنگائی کی لہر پر صاحبان اقتدار کی عدم توجہی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، ذخیرہ اندوز اور منافع خور عناصر از خود مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافے کر رہے ہیں اور انتظامیہ بے بس ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم عوام کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور دودھ سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافے کے خاتمے کے احکامات جاری کریں کیونکہ حالیہ اضافے سے غریبوں کے شیر خوار بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں اور عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 156859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/156859/حکمراں-غریب-عوام-کو-سہولتوں-کی-فراہمی-پر-توجہ-دیں-جماعت-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org