0
Saturday 28 Apr 2012 13:10

ایم ڈبلیو ایم شجاع آباد کے ز یراہتمام شہدائے ملت جعفریہ کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم شجاع آباد کے ز یراہتمام شہدائے ملت جعفریہ کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آباد (ضلع ملتان) کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد حسینیہ میں شہدائے کراچی، چلاس، کوئٹہ، کوہستان، گلگت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، مجلس ترحیم سے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی، خطیب امام جمعہ شجاع آباد مولانا منظور حسین تُرابی اور مولانا محمد اسلم نے خطاب کیا، مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ یہ شہداء کے خو ن کی تاثیر ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں الہی اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ جہاں شہداء ہمیں پیغام حریت دیتے ہیں وہیں ہم سے وقت کے یزید سے ٹکرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، آج پاکستان میں شیعیان حیدر کرار ع کو چُن چن کر مارا جا رہا ہے، کہیں گلگت کا سانحہ ہے تو کہیں کوہستان بس کا، کہیں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ہے تو کہیں کراچی میں گینگ وار، پاکستان کے قانون ساز ادارے شیعہ نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
 
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے خطیب امام جمعہ شجاع آبادمولانا منظور حسین تُرابی نے کہا کہ پاکستان میں شیعیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مجلس وحدت مسلمین جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 156943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش