0
Tuesday 24 Nov 2009 15:17

افغان مشن پر غور کیلئے 7 دسمبر کو نیٹو کا خصوصی اجلاس طلب

افغان مشن پر غور کیلئے 7 دسمبر کو نیٹو کا خصوصی اجلاس طلب
نیٹو نے افغانستان کی صورتحال پر غور کیلئے 7 دسمبر کو برسلز میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ برسلز میں نیٹو کے اہم اجلاس میں عالمی فوجی مشنز کے رکن ممالک کی جانب سے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ نیٹو کے ترجمان کرنل گریگ جولیان کے مطابق کوسووو، صومالی بحری قذاقوں اور بحر اوقیانوس سمیت نیٹو کے گلوبل فوجی مشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیٹو ترجمان کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے مزید فوج افغانستان بھیجنے کے اعلان میں تاخیر کے باعث اجلاس میں افغان مشن زیر بحث نہیں آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے صدر اوباما کے فیصلے کے متوقع اعلان کے باعث نیٹو کا افغانستان کے سلسلے میں خصوصی اجلاس 7 دسمبر کو برسلز میں طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 15696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش