QR CodeQR Code

اسرائیلی سیٹلائٹ کے ذریعے الحوثی گروپ کی تصاویر کی دریافت

سعودی عرب اور اسرائیل یمن کے شیعوں کو ختم کرنے کیلئے آپس میں تعاون اور ہمکاری کر رہے ہیں

24 Nov 2009 16:50

سعودی عرب نے جاسوسی سیارے کی حامل ایک صہیونیستی کمپنی "امیج سیٹ" کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جسکے تحت وہ اس کمپنی سے یمن میں موجود الحوثی گروپ کے اڈوں۰۰۰۰


سعودی عرب نے جاسوسی سیارے کی حامل ایک صہیونیستی کمپنی "امیج سیٹ" کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جسکے تحت وہ اس کمپنی سے یمن میں موجود الحوثی گروپ کے اڈوں کی شناسائی کیلئے ہوائی تصاویر دریافت کرے گا۔ "نہرین نیٹ" نامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق کچھ سعودی ذرائع نے یمن اور سعودی عرب کے بارڈر پر الحوثی گروپ کے اعضاء کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رابطوں کی خبر دی ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق الحوثی گروپ پر سعودی فورسز کے حملے سے 2 ہفتے قبل ریاض نے ایک صہیونیستی کمپنی "امیج سیٹ" کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا تاکہ سعودی فورسز روزانہ الحوثی گروپ سے متعلق لی گئی ہوائی تصویریں دریافت کر سکیں۔ اسکے علاوہ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الحوثی گروپ کے سربراہ کو قتل کرنے کیلئے دوبئی میں موجود ایک عرب سیٹلائٹ چینل کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرب سیٹلائٹ چینل جسکی مالی مدد سعودی عرب کرتا ہے نے الحوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار کیا اور سعودی فوجی انٹیلی جنس نے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے ساتھ مل کر محمد عبدالسلام کی جگہ کی شناسائی کی اور وہاں پر ہوائی حملہ کیا لیکن محمد عبدالسلام اپنے دفتر میں موجود نہ تھے اور زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 15712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15712/سعودی-عرب-اور-اسرائیل-یمن-کے-شیعوں-کو-ختم-کرنے-کیلئے-آپس-میں-تعاون-ہمکاری-کر-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org