QR CodeQR Code

انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ہیومن رائٹس واچ

28 Apr 2012 22:58

اسلام ٹائمز: بین الاقوامی تنظیم کی رہنماء میناکشی گنگولی نے کہا کہ کشمیرسے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے وزیر اعلی ٰعمر عبداللہ کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر میں ظلم و تشدد میں ملوث فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، ہیومن رائٹس کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے نئی دلی سے سرینگر میں ایک خبر ایجنسی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہاکہ کشمیری عوام میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، میناکشی گنگولی نے کہا کہ کشمیرسے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر عمر عبداللہ کشمیری عوام کو راحت پہنچانا چاہتے ہیں تو فوج کو اس میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 157197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157197/انسانی-حقوق-کی-پامالیوں-میں-ملوث-بھارتی-فوجیوں-کیخلاف-کارروائی-جائے-ہیومن-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org