0
Saturday 28 Apr 2012 19:25

کراچی اور بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بلیک واٹر ملوث ہے، صاحبزادہ فضل کریم

کراچی اور بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بلیک واٹر ملوث ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ قومی راہنما ملک میں مرنے اور مارنے کا کھیل بند کرنے کے لیے میدان میں آئیں، دمادم مست قلندر ہوا تو سب کا نقصان ہو گا، اس لیے حکمران اور سیاستدان مہم جوئی سے باز رہیں، آئندہ الیکشن سیاسی فرعونوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوں گے،پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے کراچی کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی و بدانتظامی نے ملک تباہ کر دیا ہے، حکومت ڈرون حملوں اور سلالہ چیک پوسٹ کے شہداء کا کیس اقوام متحدہ میں لے کر جائے، کراچی اور بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بلیک واٹر ملوث ہے، 7کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ گو گو اور زندہ باد مردہ باد کی سیاست نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، عوام کی جیبوں میں کفن کے پیسے بھی نہیں ہیں اور لیڈر آپس میں سوکنوں کی طرح لڑ رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ مسائل زدہ عوام بالادست طبقات سے نجات کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں لمیٹڈ کمپنیاں اور لیڈر بادشاہ بن چکے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلام کے سوا سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سدابہار حکمران خاندان قبضہ گروپ بن چکے ہیں۔ سنی اتحاد کے چیئرمین نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو مفاد پرست سیاستدانوں کی نہیں ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قوم کو متحد کر دے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب خارجہ پالیسی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت دوست اور دشمن کا فرق واضح کرے۔
خبر کا کوڈ : 157208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش