0
Saturday 28 Apr 2012 21:35
جرم نہيں، آئين اور قانون کی پاسداری کی

نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار، سزا کے دن عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا، وزیراعظم

نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار، سزا کے دن عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف مایوسی میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن عدالت نے سزا سنائی، اسی دن عوام کی عدالت نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ گورنر ہاوس میں وکلاء کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے شریف برادردان پر کڑی تنقید کی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مقبولیت کھو رہی ہے، جس کے باعث نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مایوسی سے دوچار ہیں۔ ملتان کے ضمنی انتخاب نے ثابت کیا کہ نواز لیگ کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔ 

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں انہیں سابق وزیراعظم کہنے کی بات کر رہے ہیں حالانکہ آئینی اور پارلیمانی قوت کے مطابق وہ اب بھی وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر موقف کو دہرایا کہ صدر کو استثنٰی حاصل ہے اور وزرارت قانون کی 54 صفحات کی سمری میں بھی انہیں یہی ایڈوائس کی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئین بحال کرنے والے ہیں، ایسے میں آئین کی خلاف ورزی کا تصور بھی کیسے کر سکتے ہیں اور حالات جو بھی ہوں وہ کسی قیمت پر بھی آئین کی پاسداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 
گورنر ہاوس میں لاہور پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد پیپلزپارٹی کے گراف میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر کوئی جرم نہیں بلکہ آئین کی پاسداری کی ہے، جنوبی پنجاب اب صوبہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پر پریس کلب میں گیسٹ آف آنر بننے کی دعوت قبول کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے فنڈز فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئي جرم نہيں کيا، صرف آئين اور قانون کي پاسداري کي، عدالتي فيصلے کے بعد پيپلز پارٹي کا گراف اوپر گيا۔ لاہور ميں پريس کلب کے عہدے داروں سے ملاقات کے دوران وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا تھا کہ وہ عدليہ سميت تمام اداروں کا احترام کرتے ہيں جس روز عدالت نے فيصلہ سنايا اسي دن ملتان ميں عوام نے پيپلز پارٹي کے حق ميں فيصلہ دے ديا، شريف برادران کو ملتان ميں شکست ہوئي اب تو جنوبي پنجاب صوبہ بنے گا۔ وزيراعظم کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو مبارکباد ديتے ہيں کہ وہ جمہوريت کي خاطر سڑکوں پر آتے ہيں۔ وزيراعظم نے اس موقع پر پريس کلب کيلئے ايک کروڑ روپے کي گرانٹ جاري کرنے کا حکم ديا۔ وزيراعظم نے پريس کلب کے پروگرام گيسٹ آف آنر ميں شرکت کي دعوت بھي قبول کر لي۔
 
اس سے قبل وزيراعظم گيلاني نے گورنر ہاوس ميں وکلاء کے ايک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئين کو بحال کيا وہ اس کي خلاف ورزي کيسے کر سکتے ہيں۔ وزيراعظم گيلاني کا کہنا تھا کہ وہ آئين کي پاسداري کريں گے، وہ عدليہ کا احترام کرتے ہيں، تمام ادارے اپني حدود ميں رہ کام کريں تو سسٹم بہتر طريقے سے چل سکتا ہے۔ وزيراعظم کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھي ہوں آئين کي بالادستي کو مقدم رکھيں گے، صدر کو استثنا کي وجہ سے سوئس حکام کو خط نہيں لکھا. وزيراعظم کا کہنا تھا کہ ان کيلئے يہ بات قابل فخر ہے کہ آج ملک ميں کوئي سياسي قيدي نہيں اور ميڈيا آزاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 157230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش