QR CodeQR Code

مطالبات منظور نہ ہوئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے، علامہ ناظر عباس

29 Apr 2012 01:55

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء نے خیرپور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی خیرپور کو برطرف کرنے اور گرفتار شیعہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی نے خیرپور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی خیرپور کو برطرف کرنے اور گرفتار شیعہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کو فوری طور پر ختم  کیا جائے۔  اور اہل تشیع کے گھروں پر چھاپوں کا سسلہ بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی علماء کو سکیورٹی فرام کی جائے، خیرپور شہر سے دہشتگرد جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز ہٹائے جائیں، شیعہ مساجد پر قبضہ ختم کرایا جائے، لائوڈ سپکیر ایکٹ کے تحت تکفیری نعرے لگانے والی مساجد کو سیل کیا جائے اور فوری طور پر غیر جانبدار ڈی آئی جی اور ایس ایس پی تعینات کئے جائیں۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 157278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157278/مطالبات-منظور-نہ-ہوئے-جیل-بھرو-تحریک-کا-آغاز-کریں-گے-علامہ-ناظر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org