QR CodeQR Code

تھانہ صادق آباد میں درج جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے، شیعہ ایکشن کمیٹی

29 Apr 2012 17:44

اسلام ٹائمز: خانپور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سجاد حسین شمسی نے کہا کہ گرفتار چوہدری باقر علی کو دو روز میں رہا نہ کیا گیا تو خانپور کی سڑکوں پر احتجاج کر کے دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر تھانہ صادق آباد میں درج ایف آئی آر خارج کی جائے ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی، دربار حسین خان پور میں شیعہ ایکشن کمیٹی خان پور کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد حسین ہاشمی نے سہیل ظفر چٹھہ ڈی پی او رحیم یار خان کے نامناسب رویہ کی شدید مذمت کی اور تھانہ صادق آباد میں ڈی پی او کی جانب سے درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر میں گرفتار چوہدری باقر علی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ناجائز گرفتار چوہدری باقر علی کو رہا نہ کیاگیا تو خان پور کی سڑکوں پر احتجاج کر کے دھرنا دیا جائے گا۔
 
اجلاس میں سجاد حسین شمسی، عبدالواحد دشتی، ماسٹر ریاض گلکالہ، ماسٹر ملازم گلکالہ، فدا حسین کھرل، مومن علی رضا، محسن علی رضا، مولوی ضمیر الحسن گلکالہ، چوہدری اختر علی، مجاہد حسین کاظمی، ذوالقرنین کاظمی، صدیق گلکالہ، جام غلام رضا لاڑ، ساجد حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ ایف آئی آر فرمائش پر درج کی گئی ہے جس میں شیخ منظور حسن کا بھی ہاتھ شامل ہے، اس موقع پر شیخ منظور حسن کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 157476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157476/تھانہ-صادق-آباد-میں-درج-جھوٹی-ایف-آئی-آر-خارج-کی-جائے-شیعہ-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org