QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ورکشاپ یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی، یافث نوید ہاشمی

29 Apr 2012 19:23

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات کے دوران ہم مختلف علاقوں میں جا کر والدین اور طلباء کو مستقبل کے بارے میں موثر رہنمائی فراہم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران Career Guidance & Educational Motivation Compaign لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے تحت مختلف سکولوں اور علاقوں میں جا کر والدین اور بچوں کو کیرئیر گائیڈنس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے مستقبل کا درست انداز میں فیصلہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ گرمیوں کی یہ تعطیلات بچوں کے لیے نادر موقع ہوتا ہے، اس لئے ان تعطیلات کے دوران ہم علاقہ علاقہ جا کر والدین اور طلباء کو مستقبل کے بارے میں موثر رہنمائی فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت تقریباً 5000 بچوں کو کیریئر گائیڈنس مہیا کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں تعلیم کی طرف مزید رغبت بھی دلائی جائے گی، تاکہ ہماری قوم کو اچھے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، سائنسدان اور دیگر اچھے پروفیشنلز مل سکیں، اسی مقصد کے تحت اسلام آباد میں اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں اسی طرح کی ورکشاپ کراچی میں بھی منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ورکشاپ مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ تعلیم محمد علی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 157487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157487/ایم-ڈبلیو-شعبہ-تعلیم-کے-زیراہتمام-ورکشاپ-یکم-مئی-کو-اسلام-آباد-میں-منعقد-کی-جائیگی-یافث-نوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org