QR CodeQR Code

خیرپور، لبیک یاحسین ع کی صدائوں میں کانفرنس کا آغاز

29 Apr 2012 17:23

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر علماء کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیرپور انتظامیہ کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود لبیک یاحسین ع کانفرنس حیدری مسجد میں شروع ہو گئی ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر علماء کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ کانفرنس کا آغاز لبیک یاحسین ع کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں ہوا، علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ شہر کے داخلی راستوں پر موجود لوگ بھی قافلے کی صورت میں خیر پور شہر میں داخل ہوئے اور پنڈال پہنچ گئے، کانفرنس میں خواتین بھی شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 157504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157504/خیرپور-لبیک-یاحسین-ع-کی-صدائوں-میں-کانفرنس-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org