0
Sunday 29 Apr 2012 19:51

ميرانشاہ ميں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ميرانشاہ ميں ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی ڈرون طیاروں کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے میرانشاہ بازار میں واقع ایک گرلز ہائی سکول میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر میزائل سے حملہ کیا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی طیاروں نے گرلز سکول پر 2 میزائل داغے۔ میزائل حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ حملے کے بعد بھی امریکی ڈرون طیارے فضا میں محو پرواز ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے مین بازار میں واقع ایک اسکول پر امریکی جاسوس طیارے کے ذریعے میزائل فائر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ملی ہیٕں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق اس حملے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں میرانشاہ میں کرفیو کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 157521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش