0
Sunday 29 Apr 2012 21:31

پاکیزہ عقائد کے تحفظ، اصولوں کے دفاع اور آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہو سکتے، علامہ ساجد نقوی

پاکیزہ عقائد کے تحفظ، اصولوں کے دفاع اور آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہو سکتے، علامہ ساجد نقوی
 اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم ملک کے محب وطن، امن پسند اور ذمہ دار لوگ ہیں ملک کی سالمیت اور داخلی وحدت و استحکام عزیز ہے، اسی لئے تو اب تک سینکڑوں شہداء کی قربانیاں دے کر بھی اتحاد و وحدت کے لئے کوشاں ہیں، مگر ہمارے اس ذمہ دارانہ طرز عمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ پاکیزہ عقائد و نظریات کے تحفظ، اصولوں کے دفاع اور اپنے آئینی، قانونی اور شہری حقوق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ خیرپور میں شرپسندوں اور دہشتگردوں کو لگام دینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے نہ کہ معصوم اور امن پسند لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کرنا۔
 
خیرپور میرس سندھ میں عظیم الشان ’’لبیک یاحسین ع‘‘ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گذشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں شیعہ علمائے کرام نے ملک کو درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور ریاست کے ذمہ داروں کو ملک کے داخلی امن و سلامتی کی جانب ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی جانب متوجہ کیا۔ علماء کانفرنس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ہزاروں علماء کی احتجاجی ریلی کے دوران ایک پتہ تک نہیں ہلا اور انتہائی باوقار اور منظم انداز میں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، جو معاشرے کے محب وطن اور ذمہ دار طبقے کی واضح علامت ہے۔

یہاں خیرپور میں پہلے سے طے شدہ اس کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کے لئے شرپسندوں نے منظم طریقے سے غیر قانونی سرگرمیوں اور لاقانونیت کا سہارا لیا، مگر صدافسوس کہ انہیں قانون کی گرفت میں لینے کی بجائے پولیس اور انتظامیہ نے الٹا امن پسندوں کو ہراساں اور گرفتار کرنا شروع کر دیا اور اس وقت بھی مختلف مقامات پر کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے قافلوں کو روک کر انکی شہری آزادیوں پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 157539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش