0
Sunday 29 Apr 2012 21:58

حکومت ظالم اور مظلوم کو ایک نظر سے دیکھنے کی روش ترک کرے، علامہ رمضان توقیر

حکومت ظالم اور مظلوم کو ایک نظر سے دیکھنے کی روش ترک کرے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے شرپسندوں کی جانب سے خیرپور میں حالات خراب کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن بحال کرنے کیلئے متعصب انتظامی افسران کو برطرف اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیرپور میں فائرنگ کا نشانہ بھی تشیع کو بنایا گیا، املاک بھی نذر آتش کی گئیں اور پھر گرفتاریاں بھی تشیع کی ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ظالم اور مظلوم کو ایک نظر سے دیکھنے کی روش ترک کر دے، تشیع نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اس ملک سے محبت کرتے ہیں، اسی وجہ سے آج تک کبھی ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، تاہم ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنا حماقت ہو گی۔

انہوں نے خیرپور میں آج لبیک یاحسین کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے شہریوں پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کو لگام دینے کی بجائے پرامن شہریوں پر لاٹھیاں برسانا کہاں کا انصاف ہے۔؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اور خیرپور کی انتظامیہ میں موجود تعصب پسند افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر کا امن بحال کرنے کیلئے پرامن شہریوں کی بجائے شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 157542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش