QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، جم بازار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

29 Apr 2012 23:43

اسلام ٹائمز: نعشوں اور زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر واقع خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اتوار کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے بازار میں گاڑیوں کی ایک ورکشاپ میں دہشت گردوں نے پہلے سے نصب بارودی مواد کو ریمورٹ کنٹرول کے زریعے زوردار دھماکہ سے اڑا دیا، دھماکہ سے ورکشاپ  بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی خاصہ دار فورس کی بھاری نفری، سکیورٹی فورسز، ایمبولینسز، امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 157565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157565/خیبر-ایجنسی-جم-بازار-میں-ریمورٹ-کنٹرول-بم-دھماکہ-2-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org