0
Sunday 29 Apr 2012 23:41

بدبخت امریکی پادری نے دوبارہ قران پاک کو نذر آتش کر دیا

بدبخت امریکی پادری نے دوبارہ قران پاک کو نذر آتش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز کی ایک اور ناپاک جسارت، قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کر دئیے۔ بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز نے ایک اور ناپاک جسارت کرتے ہوئے ایران میں ایک عیسائی پادری کی قید کے خلاف بطور احتجاج قرآن پاک کے مزید نسخے نذر آتش کر دئیے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جونز اور ایک پادری جنہوں نے فلوریڈا میں ان کے چرچ کے سامنے احتجاج کیا۔ وہ ایرانی جیل سے عیسائی پادری یوسف نادر خانی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
 
اخبار کے مطابق جونز کا کہنا تھا کہ نادر خانی کو پھانسی کا سامنا ہے۔ قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے موقع پر 20 کے قریب افراد موجود تھے جبکہ چرچ کی طرف جانے والی سڑک پر پولیس افسران تعینات تھے۔ واقعہ کے چند لمحے بعد شہر کے محکمہ آگ نے چرچ کو شہر کے فائر آرڈیننس کی خلاف ورزی کا نوٹس بھیجا۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ٹیری جونز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات پر ازسرنو غور کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے افغانستان اور دنیا میں کہیں اور تعینات امریکی فوجیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2011ء میں جونز کے اسسٹنٹ پادری وائن سیپ نے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کیا تھا اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شائع کیا تھا جس کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 157569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش