0
Monday 30 Apr 2012 00:03

امریکہ افغان حکومت کو شامل کئے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتا، افغان وزارت خارجہ

امریکہ افغان حکومت کو شامل کئے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتا، افغان وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے ایک بار پھر امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید کر دی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے عسکریت پسندوں سے مصالحت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ طالبان کہتے ہیں واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق امریکا افغان حکومت کو شامل کئے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔ مذاکرات ہونگے تو افغان حکومت اور طالبان میں ہونگے۔ طالبان سے مصالحت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ طالبان کا دوحہ میں دفتر کھولنے کے لیے قطر سے بات چیت ہو رہی ہے۔ افغان طالبان نے بھی امریکا سے بات چیت کی تردید کی ہے۔ 

ادھر افغان طالبان نے امريکا کے ساتھ امن مذاکرات کي ايک بحالي کي ترديد کي ہے۔ ايک غير ملکي خبر رساں ايجنسي کے مطابق افغان طالبان نے امريکا کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کي ترديد کر دي ہے۔ خبر ايجنسي کے مطابق طالبان نے امريکا سے مذاکرات کے لئے اعتماد سازي کے اقدامات اور وعدوں کي پاسداري کا مطالبہ کيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 157579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش