QR CodeQR Code

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کا اسلامی جمعیت طلبہ کے اراکین پر تشدد کیخلاف احتجاج

30 Apr 2012 21:58

اسلام ٹائمز: منتظم جمعیت طلبہ عربیہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی پر اس وجہ سے تشدد کرنا کہ اس نے اپنے کمرے میں درس قرآن دیا ایک گھناونا عمل ہے، انتظامیہ اس واقعہ کا جلد نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں پی ایس ایف کے کارکنوں کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنمائوں پر تشدد اور پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے منتظم زبیر نذیر نے کی۔ اس موقع پر زبیر نذیر نے کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے، احتجاجی مظاہرے سے نصراللہ رحیم، حفیظ الرحمٰن، صہیب امین اور خالد نعیم نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی پر اس لیے تشدد کرنا کہ اس نے اپنے کمرے میں درس قرآن دیا ہے ایک گھنائونا عمل ہے، انتظامیہ اس واقعہ کا جلد نوٹس لے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومتی سرپرستی ان غنڈہ گرد تنظیموں سے نہیں ہٹتی اُس وقت تک یہ دوسروں پر تشدد کرتی رہیں گی۔ رہنمائوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نصاب میں ملعون سلمان رُشدی کی کتابوں کے شامل کرنے اور اسلامیات کے نصاب سے قرآنی آیات کے اخراج کی پُر مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامیات کے نصاب کو دوبارہ قرآنی آیات سے مزین کیا جائے اور ملعون سلمان رشدی کی کتابوں کو نصاب سے نکالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 157649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157649/ملتان-جمعیت-طلبہ-عربیہ-کا-اسلامی-کے-اراکین-پر-تشدد-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org