QR CodeQR Code

ڈرون حملے پاکستان کی سالميت اور خودمختاری کیخلاف ہیں، شدید مذمت کرتے ہيں، دفتر خارجہ

30 Apr 2012 09:32

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ايک بيان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان شمالی وزيرستان ميں ہونيوالے امريکی ڈرون حملے کي پرزور مذمت کرتی ہے، يہ حملے بين الاقواميی قانون اور رياستی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ شمالي وزيرستان ميں امريکي ڈرون حملے کي مذمت کرتے ہيں اور يہ حملے بين الاقوامي قانون اور رياستي تعلقات کي کھلي خلاف ورزي ہيں، دفتر خارجہ کي جانب سے جاري ايک بيان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ معظم علي خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شمالي وزيرستان ميں ہونيوالے امريکي ڈرون حملے کي پرزور مذمت کرتي ہے، يہ حملے بين الاقوامي قانون اور رياستي تعلقات کي کھلي خلاف ورزي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ہميشہ يہ موقف رہا کہ ڈرون حملے پاکستان کي علاقائي سالميت اور خودمختاري کے خلاف ہيں اور يہ معاملہ سفارتي سطح پر اسلام آباد اور واشنگٹن ميں اٹھايا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پاکستان نے حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سپورٹس سٹیڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سٹیڈیم میں آج جماعت اسلامی نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جہاں منور حسن، قاضی حسین احمد اور دیگر مرکزی قائدین کی آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اتوار کی دوپہر میرانشاہ بازار کے قریب ظفر ٹاﺅن میں واقع ایک مکان کو جاسوس طیاروں نے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اہلکار کے مطابق حملے میں دو کمروں کا یہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود تین غیر ملکی باشندے مارے گئے۔ 

ایک سینئر سکیورٹی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ مذکورہ کمپاﺅنڈ پہلے گرلز سکول تھا جس پر شدت پسندوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ ایک اور سکیورٹی افسر نے بتایا کہ یہ کمپاﺅنڈ ازبک اور تاجک جنگجوﺅں کے زیراستعمال تھا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی سفارشات کی منظوری کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ آئی این پی اور اے این این کے مطابق اتوار کو میرانشاہ بازار کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پر امریکی جاسوس طیاروں نے یکے بعد دیگرے 2 گائیڈڈ میزائل داغے، سکول کی عمارت مکمل طور پر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ مارے جانے والے تمام قبائلی بتائے جاتے ہیں۔ اتوار کی وجہ سے سکول بند ہونے کے بعد زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے وقت میرانشاہ میں کرفیو نافذ تھا جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
 
تحصیل جمرود کے سینئر پولیٹیکل افسر جمیل خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم ایک کار میں نصب کیا گیا تھا۔ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سٹیڈیم میں کھیل کی سرگرمیوں پر پابندی تھی اور جماعت اسلامی کے جلسلہ کی تیاریاں جاری تھیں۔ اے این این کے مطابق پراسرار دھماکہ ہوا 4 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوئے، ایک گاڑی تباہ دو دکانوں کو نقصان پہنچا۔ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں امن لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپوں میں 13 افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ الطاف حسین نے جمرود سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 157674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/157674/ڈرون-حملے-پاکستان-کی-سالميت-اور-خودمختاری-کیخلاف-ہیں-شدید-مذمت-کرتے-ہيں-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org