0
Wednesday 25 Nov 2009 13:14

مغربی دنیا کی طرف سے اسلام کے مقابلے میں بنائے گئے جعلی فرقوں سے ہوشیار رہیں: آیت اللہ مصباح یزدی

مغربی دنیا کی طرف سے اسلام کے مقابلے میں بنائے گئے جعلی فرقوں سے ہوشیار رہیں: آیت اللہ مصباح یزدی
قم میں امام خمینی رہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر کے پرنسپل اور ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے کہا ہے کہ ہمیں مغربی دنیا کی طرف سے اسلام کے مقابلے میں بنائے گئے جعلی فرقوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مصباح یزدی قم میں ایک تقریب سے خطاب فرما
رہے تھے۔ انہوں نے اسلام کی سعادتمندانہ اور نجات بخش خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "دین مبین اسلام ایک کامل ترین دین ہے جو حکیم اور قادرمطلق خالق کی طرف سے انسان کی زندگی کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور عالم ہستی کے بارے میں عاقلانہ ترین پروگرام پر مشتمل ہے"۔
انہوں نے مزید کہا: "اسلام ایسا اکلوتا دین ہے جس میں انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر تفصیل سے توجہ دی گئی ہے"۔ آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا: "جس طرح سے اسلام کے ظہور کے وقت مستکبرین، لٹیرے، بدمعاش اور جاہ طلب افراد اس دین کے پھیلاو اور اثر و رسوخ سے خوفزدہ تھے اور اس سے مقابلہ کرتے تھے
بالکل اسی طرح آج کے سلطنت طلب افراد، مستکبرین اور لٹیرے اس دین کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اسکے پھیلاو اور اثر و رسوخ کو روکنے کیلئے اپنی ساری توانائیاں استعمال کر رہے ہیں۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم مغربی دنیا کی طرف سے اسلام سے مقابلے کی خاطر بنائے گئے جعلی فرقوں سے ہوشیار رہیں"۔
آیت اللہ مصباح یزدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سکولاریزم کی بنیاد دین کی انسانی زندگی اور سیاست سے جدائی پر استوار ہے کہا: "اولیاء خداوند اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی زندگی اور انکی سیرت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دین اور سیاست ایکدوسرے سے الگ نہیں اور جداناپذیر ہیں"۔
خبر کا کوڈ : 15776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش