0
Monday 30 Apr 2012 23:42

اسرائیل کے زیر حراست جمال نتشہ اور محمد عاروری کی حالت نازک

اسرائیل کے زیر حراست جمال نتشہ اور محمد عاروری کی حالت نازک
اسلام ٹائمز۔ مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے باعث صہیونی حراست میں موجود فلسطینی رکن پارلیمان شیخ محمد جمال نتشہ کی حالات شدید خراب ہوتی جارہی ہے، رکن پارلیمان کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا نتشہ کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رکن پارلیمان کی بیوی نے پارلیمانی تبدیلی و اصلاح بلاک کے ذرائع سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ نفحہ جیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمال نتشہ کی حالت انتہائی نازک ہے، سر پر لگنے والی چوٹ کے سبب بھی ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے، نتشہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو اس وقت فوری علاج کی ضرورت ہے اور ان کی زندگی بچانے کے لیے فوری مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔
 
دوسری جانب حماس کے تبدیلی و اصلاح بلاک کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جمال النتشیہ کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری بغیر کسی فرد جرم کے انہیں حراست میں رکھنے والی اسرائیلی حکومت پر ہوگی۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک تبدیلی و اصلاح نے زور دے کر کہا کہ شیخ جمال النتشہ کی بے مثال ثابت قدمی اسرائیلی جلاد صفت حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فلسطینی مرکز برائے امور اسیران و انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی عقوبت خانے میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حالت شدید خراب ہوتی جا رہی ہے، بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے دوائی لینے سے انکار نے شدید خطرات پیدا کردیے ہیں، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مرکز کے ڈائریکٹر فاڈ الخفش نے بتایا کہ اس وقت معروف فلسطینی اسیر رہنما محمد عاروری، جو انتہائی خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، کی حالت شدید خطرے میں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ انہیں علاج کے لیے فوری رہا نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کی جان جا سکتی ہے، انہوں انسانی حقوق کی عالمی اور قومی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ شیخ عاروی کی زندگی بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، واضح رہے کہ شیخ عاروری تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے دوائی لینے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد خون کی کمی کی وجہ سے وہ کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتے ہیں، خیال رہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض کو ہر اکیس روز بعد خون تبدیل کروانا ہوتا ہے، روزانہ کا علاج اس کے علاوہ ہوتا ہے، ستائیس سالہ عاروی کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا، اسرائیلی حکام نے ان کو تاحال اپنے رشتہ داروں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی، اسرائیلی حکام دو مرتبہ شیخ عاروری کو بغیر کسی فرد جرم کے انتظامی حراست کی سزا سنا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 157826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش